اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مہر غلام عباس ہرل اور چیف آفیسر تنویر عباس گجر اپنے عملہ کے ہمراہ یورو ہائپر مارٹ جی ٹی روڈ میں ڈی سی کاؤنٹر کے ناقص ڈسپلے اور ڈی سی ریٹس سے مہنگی اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے یورو ہائپر مارٹ انتطامیہ کو کہا کہ وہ ڈی سی کاؤنٹر کو نمایاں جگہ دیں اور وہاں پر ڈی سی ریٹس کے مطابق معیاری اشیاء بیچیں انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی
99