گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ گوجرخان پولیس کی اہم کاروائی،علیا ڈکیت گینگ کا سرغنہ 02 ساتھیوں سمیت گرفتار،02 مسروقہ موٹرسائیکل، مختلف وارداتوں میں چھینی گئی رقم 29000 روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ علی عرف علیا، ارشاد اور ابراہیم شامل ہیں، ملزمان نے رابری، سنیچنگ اور موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا ہے،شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مزید تفتیش عمل میں لائی جائے گی۔
111