اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز)این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کردیا، مغربی ہواؤں کا سلسلہ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہوگا۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں، آندھی جھکڑ کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، مری، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوا ل، گوجر خان، گجرات، گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے، حافظ آباد، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین اور لاہور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق خوشاب، سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، بہاولپور، بورے والا، ملتان، ڈی آئی خان، نارووال، چنیوٹ، ننکانہ صاحب، پاک پتن اور ساہیوال میں بھی بارش متوقع ہے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.