گجرات راولپنڈی سے آنے والی ٹرین بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئی

راولپنڈی سے آنیوالی ٹرین گجرات کے قریب بڑے حادثے سے اسوقت بچ گئی جب صبح 9 بجکر 25 منٹ  پر شہر کا سب سے مصروف سائیں راجہ ریلوے پھاٹک کھلا تھا اور ٹریفک رواں دواں تھی جبکہ پھاٹک پر مامور عملہ غائب تھا تاہم ٹرین ڈرائیور نے حاضر دماغی سے ایمرجنسی بریک لگائی اور خوب ہارن بجائے تو ٹرین پھاٹک سے چند میٹر پہلے رک گئی لیکن اسکے باوجود ٹریفک نہیں رکی تاہم 5 منٹ بعد عملے نے پھاٹک بند کیا اور ٹرین کو وہاں سے گزارا