103

کہوٹہ 23سالہ نوجوان پنکھے سے جھول کر خودکشی کر لی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کہوٹہ کے علاقہ محلہ دھپری میں تیئس سالہ نوجوان دکاندار نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پرپہنچ گئی اور نعش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیئے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ارشد محمود سکنہ دھپری نے بتایا کہ میرا بیٹا حامد محمود دھپری میں مر غ شاپ کرتا تھا۔ صبح سویرے دکان پر آیا میں نے بیٹے کو ناشتہ کے لیئے کالیں کی لیکن اس نے میری کال اٹینڈ نہیں کی۔ مجھے پریشانی لاحق ہو ئی اور میں دوکان چلا گیا۔

تو دیکھا کہ دکان کا شٹر نیچے ہے۔جس پر میں نے بیٹے کی تلاش شروع کردی۔ جب دوبارہ دکان پر گیا تو شٹر کھول کر دیکھا تو میرے بیٹے کی نعش پنکھے کے ساتھ لٹک رہی تھی۔ متوفی کے والد کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا متقی،پرہیزگار اور تہجد گزار تھا۔ بظاہر اسے کوئی پریشانی نہیں تھی۔ اور نہ ہی کوئی مالی پریشانی تھی۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں