کہوٹہ (سہیل ستی ‘نمائندہ پنڈی پوسٹ)تفصیلات کےمطابق محلہ جامع مسجد میں نامعلوم شخص جسکی عمر قریب 24 سال ہے نے ندیم بٹ کے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ شروع کر دی جس سے ان کی بیٹی مسماة (م ن) عمر 19 ساک اور بیٹا نعیم ندیم بعمر 13 سال موقع پہ ہی جانبحق ہو گے بعد ازاں مذکورہ شخص نے خود کو بھی ادھر ہی پیٹ میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔تینوں نعشیں موقع پہ موجود ہیں جبکہ کرائم سین یونٹ شواہد اکٹھے کرنےکے لیے روانہ ہو چکا ہے ایس ڈی پی او کہوٹہ اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ بھاری نفری سمیت موقع پہ موجود ہیں شواہد اکٹھےکرنے کے بعد نعشیں پوسٹ مارٹم کےلیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کی جائیں گی۔وقوعہ کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی
97