کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ تمام ریڑھی بانوں‘ سوزکیوں‘ رکشوں والوں کو ایک الگ جگہ مہیا کریں اور ریٹ لسٹ پر عمل در آمد کرائیں تا کہ شہر سے تجاوزات بھی ختم ہو سکے اور عوام کو ریڑھی بازار سے ریلیف مل سکے اس وقت پورا شہر تجاوزات کی زد میں ہے چھوٹے شہر میں سڑک کے دونوں اطراف تجاوزات اور جگہ جگہ گاڑیاں کھڑی رہنے سے عوام کا پیدل گزرنا بھی مشکل ہے موجودہ حکومت کے دور میں مہنگائی تو بہت ہے مگر مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ شدہ دودھ‘ دہی و دیگر اشیاء کی وجہ سے بھی عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ کہوٹہ میں ریٹ لسٹ آویزاں کر کے اُس قیمت پر اشیاء خوردو نوش عوام کو مہیا کی جائیں روزانہ تین سے چارگاڑیاں دودھ والی آتی ہیں جن میں پوڈر کمیکل ملا ہوتا ہے وہ 60روپے دوکاندار وں کو دیتے ہیں جبکہ وہ140روپے کلوروپے فروخت کرتے ہیں جن سے بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے شہریوں نے مزید کہا کہ کم وزن رروٹی12روپے جبکہ نان 15کا فروخت ہو رہا ہے شہر سے تجاوزات ختم کیا جائے تمام ریڑھی بانوں کو سبزی منڈی منتقل کیا جائے گندی نالیوں پر جو لوگ مضر صحت باسی اور پُرانی مچھلی 6سو سے لیکر800تک فروخت کرتے ہیں انکو بھی سبزی منڈی میں شفٹ کیا جائے اور عوام کو ریلیف دیا جائے
136