کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ کہوٹہ کے علاقے ڈنگور سیداں میں گزشتہ روز فائرنگ کے واقعے میں 25 سالہ نوجوان راشد محمود جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عامر نفری اور اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ مقتول کی نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کیا گیا۔مقتول کے والد وزیر محمد کی مدعیت میں تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی ہے اور تفتیش جاری ہے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.