کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)سندھ کے بعد ضلع راولپنڈی کے علاقہ تحصیل کہوٹہ میں بھی مویشیوں پر فائرنگ کا واقعہ ۔راولپنڈی کے علاقہ کہوٹہ میں اراضی کے تنازعہ پر مخالفین نے رات کی تاریکی میں فائرنگ کر کے شہری کے قیمتی مویشی زخمی کردئیے ۔
فائرنگ کا واقعہ تھانہ کہوٹہ کے علاقہ ترکھیاں میں رات تقریبا 2 بجے کے قریب پیش آیا۔شہری محسن محمود نے بتایا کہ مخالفین نے میرے فارم ہاوس پر اندھا دھند فائرنگ کرکے میرے قیمتی مویشی زخمی کر دئیے ہیں۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگے، پولیس تھانہ کہوٹہ کو تحریری درخواست دے دی ہے وزیراعلی پنجاب، آئی جی پنجاب واقعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کو قرار واقعی سزا دیں