کہوٹہ کے علاقہ کتھیل میں ن لیگ اور ہی ٹی آئی کے حامیوں کے درمیان جھگڑا بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق اس وقت کہوٹہ اور کلرسیداں جو پی پی سات کا حصہ ہیں ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں سیاسی محاذ گرم ہے اور سیاسی پارٹیوں کے حامی افراد ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری جاری رکھے ہوئے ہیں ذرائع سے معلوم ہوا کہ کتھیل میں ن لیگ اور پی ٹی آئی ورکروں میں توں تکرار کے بعد بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی پولیس کو 15 پر کال کر کے طلب کر لیا گیا۔
