165

کھوکھا سے تبارک ہوٹل اور ریسٹورینٹ کا سفر

یہ نصف صدی کا قصہ ہے پل دو پل کی بات نہیں آج جس با کمال شخصیت پر مجھے چند حروف لکھنے کا موقع ملا ہے وہ ہیں جناب حاجی محمد شفقت ملک جنکا آبائی تعلق چھنی عالم شیر سے ہے

اور ہمارے محکمہ پاکستان ملٹری اکاونٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے پڑوس میں چھپڑ نما ہوٹل چا ئے کا کاروبار شروع کیا‘محنت لگن اور ایمانداری کے اصولوں پر کار بند رہتے ہوئے

اپنے برادر اصغر ملک محمد شفقات سے ہم رکاب ہو کر جدو جہد مسلسل سے دن دگنی رات چگنی کے مصداق کاروبار میں ترقی کی۔ مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود ان کا کاروبار روز بروز بڑھتا ہی رہا ہے کھوکھا سے بہتر چھپڑ نما ہوٹل پھر کامیا بی کی شکل اختیار کر تے ہوئے تبارک ہوٹل کے نام سے شہرت کی

بلندیوں کے سفر کی طرف گامزن ہوا چند فٹ پر محیط چاہے کے چھپڑ ھوٹل کے ملحقہ پلاٹ کی خریداری کی اور چھپڑ ہوٹل نے باقاعدہ بلڈنگ میں سروسز جاری و ساری رکھی ساتھ ساتھ تعمیرات کا سلسلہ بھی جاری رہا اب چار منزلہ خوبصورت اور شاندار منزل تیار ہو کر تبارک ہوٹل اینڈ ریسٹورینٹ کے نام سے قایم و دائم ہے جناب حاجی محمد شفقت ملک صاحب سے تعلق کا عرصہ چالیس برس پر محیط ہے

ان کی شخصیت سے میں نے عاجزی و انکساری سیکھی‘نماز کی ادائیگی باقاعدگی سے کرتے دیکھا‘مجھ سمیت ہر ایک کے ساتھ ہمیشہ اپنے نام کی طرح شفقت سے پیش آتے ہیں

۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہوٹل کے ملازمیں کو اپنے خاندان کے فرد کی طرح رکھا ہوا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر ملازمین کواجرت دی جاتی ہے

انکے کھانے پینے اور دیگر ضرورتوں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے ہوٹل کی دیکھ بھال اور نگرانی کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیاء کی خریداری کی نگرانی بھی خود کرتے ہیں‘ معیار پر کبھی سمجھوتا نہیں کرتے خالص دودھ گوشت اور سبزی و دیگر اشیا کو خود خرید کر معیار کو برقرار رکھا ہواہے

۔ دودھ پتی تبارک ہوٹل اینڈ ریسٹورینٹ کی بہت مشہور ہے قریبی دفتر کے ملازمین اور انکے متعلقہ مہمانوں اور کاروباری شخصیات کی اکثریت تبارک ہوٹل اینڈ ریسٹورینٹ کو ترجیع دیتی ہیں جناب حاجی محمد شفقت ملک صاحب نے کاروبار کے ساتھ ساتھ اپنے بیٹوں کی تعلیم و تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی‘ تینوں بیٹے وکالت کے شعبے سے منسلک ہیں

ملک خرم شہزاد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان ملک طالب شہزاد ایڈووکیٹ اور ملک محمد صابر ایڈووکیٹ وکالت کے شعبے سے وابسطہ ہیں حاج محمد شفقت ملک صاحب نے اپنی گفتگو کے دوران زندگی کے نشیب و فراز سے بھی آگاہ کیا انکی جد وجہد مسلسل اور مشاہدات تجربات ھمارے لے مشعل راہ ہیں

مشترکہ دوست اعجاز علی لاشاری کا ذکر خیر بھی ضروری سمجھتا ھوں رب کریم سے دعا ھے کہ محترم حاجی محمد شفقت ملک کو صحت کاملہ ایمان کی سلامتی اور عافیت عطا فرمائیں آمین

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں