ایم اے بھٹی،پنڈی پوسٹ/کورونا وائرس اور لاک ڈاون نے جہاں پورے ملک میںنظام زندگی کو مفلوج کیاہے وہیں ٹیکسلا اور واہ میں کاروبار بند ہونے کی وجہ سے غریب مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ زیادہ متاثر ہوا ہے صورت حال کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے مقامی سماجی و سیاسی تنظیمیں اور مخیر حضرات متاثرہ خاندانوںکی مدد کرنے کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور اپنے تئیں ریلیف کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان کے پی آر او اورانچارج پبلک سیکرٹیریٹ پاکستان تحریک انصاف تحصیل ٹیکسلاحاجی ریاض اعوان نے بتایاکہ وفاقی وزیر غلام سرور خان کی زیر سرپرستی اور ایم این اے منصور حیات خان،اےم پی اے عمار صدےق خان اور اےم پی اے ملک تیمور مسعو د اکبر کی زیر نگرانی کرونا اور لاک ڈاون سے متاثرہ غریب مستحق افراد کی امداد کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالے سے حلقہ پی پی 19تحصیل ٹیکسلا کے تمام وارڈز میں ہر کونسلر کو 20گھرانوںاور ےونین کونسل چیئرمینوں کو 50 خاندانوںکوروزانہ کی بنیاد پرراشن فراہم کیا جا رہا ہے اسی طرح واہ کے 7وارڈز میںہر وارڈ کے لیے 100راشن پیکجز،چیئرپرسن زکوٰاة کمیٹی تحصیل ٹیکسلا کلثوم چوہدری کو 300راشن پیکجز پبلک سیکرٹیریٹ کی جانب سے فراہم کیے گئے ہیں کونسلرزملک فہد مسعوداکبر،ملک احتشام اور وائس پریذیڈنٹ وا ہ حاجی امجد کشمیری نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت 2500سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کیاہے اس طرح 5ہزار سے زائد گھرانوں کی مدد کی جا چکی ہے سابق امیدواربرائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 63 بیرسٹر عقیل ملک اورسابق ایم پی اے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی ملک عمر فاروق بھی مشکل کی اس گھڑی میںعلاقہ کے عوام کی خدمت میں پیچھے نہیں ہیں کوہستان ہاوس کی جانب سے مستحق اور غریب افراد کو گھرگھر راشن فراہمی کا سلسلہ جاری ہے بیرسٹر عقیل ملک کے پی آر او مبشر علی کے مطابق ٹیکسلا کے 22وارڈز سے کونسلرز صاحبان غریب اور مستحق افراد کی لسٹیں کوہستان ہاوس بھیجتے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں گھرانوں کو راشن فراہم کیا جاتا ہے ہمارا فوکس ےتیم ،بیوہ اور دیہاڑی دا ر طبقہ ہے اور ہر قسمی وابستگی سے بالاتر ہو کر امداد کی جاتی ہے کیونکہ این اے 63ایک وسیع حلقہ ہے اور امداد تقسیم کرنے کا سلسلہ ابھی جاری ہے اس لیے حتمی طور پر نہیں بتا سکتے کہ کتنے گھرانوں کی مدد کی گئی ہے ۔الخدمت فاونڈیشن جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم ہے اور اپنا ایک مضبوط نیٹ ورک رکھتی ہے موجودہ صورت حال میںرفاہی سرگرمیوں کے حوالے سے الخدمت فاونڈیشن کا ایک نماےا ں کردار ہے اس بارے میں امیر جماعت اسلامی پی پی 19-ٹیکسلا زون خواجہ محمد وقار خان کا کہنا تھا کہ تنظیمی حوالے سے ٹیکسلا اور واہ کو 2 زونز میں تقسیم کیا گیا صرف پی پی19 ٹیکسلا میں سولہ لاکھ پچاس
ہزار روپے ریلیف کی مد میںخرچ کیے گئے ہیں جن میں650 راشن پیک اور1500 ماسک و سینیٹائزر شامل ہیںراشن پیک غریب اور مستحق افراد کو گھرگھر پہنچاےاگیا ہے لوگوں کو کرونا وبا کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے کیمپ بھی لگائے گئے ہیںاور 10الخدمت محلہ کمیٹیاںاور 20 اہل خانہ اجتماعات بھی منعقد کیے گئے ہیں۔ مذہبی عبادت گاہوں (مساجد،چرچ،مندراور امام بارگاہ)سمیت 35سے زائد عمارات و مقامات پر سپرے بھی کیاگیا ہے آگاہی کے حوالے سے سوشل میڈےاکو بروئے کار لاتے ہوئے 1100سے زائد بینرز اور واٹس ایپ و فیس بک پوسٹس بھی شیئر کی گئی ہیں۔وحید حیدر شا ہ ترجمان الخدمت واہ کے مطابق پی پی 19-میں سابق رکن اسمبلی پنجاب پروفیسر محمد وقاص خان اور امیر جماعت اسلامی واہ کینٹ ثاقب صدےقی کی زیر نگرانی ریلیف سرگرمیاںجاری ہیںاس حوالے سے 700سے زائد راشن پیکٹ مستحق لوگوں کے گھروں میں جا کر تقسیم کیے گئے ہیں کرونا کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے 24کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اور114بینرز آویزاں کیے گئے ہیں 3 آگاہی سنٹرز 6کیمپس اور 3 آن لائن ڈاکٹرزبھی کام کر رہے ہیںکسی بھی ناگہانی صورت حال کے لیے 2ایمبولینسیںہمہ وقت تیار ہیں صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 90مساجد کی صفائی ا ور 300سے زائد مقامات پر سپرے بھی کیا گیا ہے اس مہم میں 50رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاونڈیشن بھی اپنے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی ہداےت پر ریلیف کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن واہ کے ناظم خرم شیراز کے مطابق موجودہ حالات میںان کی تنظیم کی جانب سے 500گھرانوںکو راشن فراہم کیا گیاہے ان کا زےادہ فوکس سفید پوش طبقہ ہے جو لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے شدید مالی مشکلات کا شکار ہے 120ےتیم اور بیوہ خاندانوں کی ماہانہ بنیاد پر مدد اس کے علاوہ ہے سیف اللہ صدر تحریک منہاج القرآن ٹیکسلا کی زیر سرپرستی اورپاکستان عوامی تحریک ٹیکسلا کے جنرل سیکرٹری آزاد ساجد کی زیر نگرانی ٹیکسلا میں بھی 350گھرانوں کو راشن فراہم کیا گیا ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی بھی لاک ڈاون سے متاثرہ لوگوں کی امداد کے لیے پیپلز ےوتھ اور پی ایس ایف کے ہمراہ اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے اس حوالے سے شیخ ناصر محمود صدر پی پی پی تحصیل ٹیکسلا کاکہنا تھا کہ ہماری مہم 3مرحلوں پر مشتمل تھی پہلے مرحلے میں پی ایس ایف اور پیپلزےوتھ کے کارکنان گھر گھر جا کر کروناکے بارے میں آگاہی دیتے رہے دوسرے مرحلے میں کثیر تعداد میں لوگوں میں ماسک تقسیم کیے گئے جبکہ تیسرے مرحلے میںدیہاڑی دار مزدور اور سفید پوش طبقہ کی تلاش تھی جو کسی کے سامنے دست سوال دراز نہیں کرتااس حوالے سے سینکڑوںخاندانوں کی مدد کی جا چکی ہے اور ےہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔سیاسی جماعتوں کے علاوہ کچھ ایسی سماجی تنظیمیں بھی ہیں جو ریلیف کے کاموںمیں پیش پیش ہیں انہی میں الامت ویلفیئرفاو¿نڈیشن اور برائٹ فیوچرویلفیئرٹرسٹ بھی شامل ہے برائٹ فیوچر ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین نوید عارف پراچہ نے بتاےا کہ ان کے ٹرسٹ کی جانب سے اب تک266خاندانوںکو پورے مہینے کا راشن فراہم کیا گیا ہے جس میں خواجہ سرا اور نو مسلم خاندان بھی شامل ہیں 500مزیدگھرانوں کے لیے راشن کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ ملک ذیشان طارق اعوان چیئرمین الامت ویلفیئر فاو¿نڈیشن کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت 200سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا ہے اس کے علاوہ روزانہ 400 سے زیادہ لوگوں کے لیے کھانا تیار کیا جاتا ہے اور پیک کر کے غریب ،مزدور اوردیہاڑی دارافراد کے گھروں میںپہنچاےا جا تا ہے علاوہ ازیں رمضان شریف میں بھی 200مستحق گھرانوں کو راشن فراہم کرنے کا پلان ہے اس کے علاوہ سحر و افطار دستر خوان بھی لگائے جائیں گے اور500سے زائدلوگوں میں روزانہ کی بنیاد پر کھانا تقسیم کیا جائے گا۔ٹیکسلا واہ کے کچھ مخیر حضرات ایسے بھی ہیں جو مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے غریب بھائیوں کی نہایت ہی رازداری اور خاموشی سے مدد کر رہے ہیں جو کہ قابل ستائش ہیں۔
115