وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے صداقت علی عباسی کی ملاقات۔ملاقات میں صداقت علی عباسی نے این اے 57 کے ترقیاتی و انتظامی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر کوہسار ٹورازم ہائی وے، کوہسار ٹورازم & ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام، ضلع مری،روڈ انفراسٹریکچر کے حوالے سے (مری،کہوٹہ،کوٹلی ستیاں، کلرسیداں اور ساگری سرکل) کی روڈز کی تعمیر و مرمت، واٹر سپلائی اسکیمز(مری،کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ) کے منصوبے،سکولز اپگریڈیشن ،صحت و تعلیم کے منصوبہ جات،کوہساریونیورسٹی کےکیمپسز(کہوٹہ،ساگری،کوٹلی ستیاں،کلرسیداں اور مری) کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور یہ سب کام جہاں رک گئے تھے انکو جلد شروع کرنے اور پایہ تکمیل تک پہنچانے پر اتفاق ہوا۔اس دوران وزیراعلی پنجاب نے جلد حلقہ این اے 57 کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
