146

کورونا کا سخت وار،نقل و حرکت کیلئے اجازت نامہ لازم قرار


ممبر تحصیل پریس کلب ڈڈیال  حاجی محمد نجیب کی سربراہی میں میڈیا ٹیم کا دھان گلی چیک پوسٹ کا دورہ لاک ڈاون کے دوران چیک پوسٹ پر لوگوں کے ساتھ درپیش معاملات اور پولیس انتظامیہ کا برتاؤ ایس او پیز پر عملدرآمد کورونا وائرس کی روک تھام کہ حوالہ سے لوگوں سے بات چیت دان گلی چیک پوسٹ پر تعینات انچارج پولیس آفیسر چوکی ارشاد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چیک پوسٹ پر کسی بھی شخص کو غیر ضروری سفر پر پابندی عائد ہے جس کسی کو بھی راولپنڈی/اسلام آباد وغیرہ جانا ہے وہ مقامی اسسٹنٹ کمشنر سے اجازت نامہ لے کر ہی جا سکتا ہے بغیر پاس کے کسی کو بھی اجازت نہیں ہے دھان گلی چیک پوسٹ پر مکمل ایس او پیز پر جو احکامات کمشنر میرپور کی طرف سے جاری کیے گے ہیں مکمل پاسداری ہو رہی ہے لہذا شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں احتیاط کریں اور محتاط رہیں گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں