سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان کے زیر صدارت کمشنر آفس راولپنڈی میں ریو نیواجلاس۔ اجلاس میں کمشنر راولپنڈی ثاقب منان ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عبدالرؤف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( ریونیو) عبداللہ محمود، ایڈیشنل کمشنر (ریونیو) کنزہ خان و دیگر متعلقہ افسران کی شرکت۔ آئندہ چند دنوں راولپنڈی ڈویژن کے تمام سیٹلمنٹ کیسز کو اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ ملکر فوری حل کیا جائے ۔ کھیوٹس کو ان بلاک اور ڈیجیٹل گرداوری کے کام کو بھی تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔ دیہی مراکز مال اور ارآضی ریکارڈ سنٹر میں مطلوبہ تمام سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں ریونیو معاملات کی درستگی ہمارا اصل کام ہے اور اسے ہماری توجہ کسی صورت نہیں ہٹنی چاہیے۔ عوامی اصلاحات کا ثمر عوام الناس تک پہنچنانے کے لیے ریو نیو افسران سروس ڈیلیوری کو ٹارگٹ بنائیں۔زاہد اخترخان نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کے بارے میں عوامی شکایا ت کی سنوائی کے لئے کمشنر آفس میں خصوصی سیل قائم وفعال کر دیا گیا ہے عوام کے لئے کمشنر آفس میں مقدمات دائر کر نے کی سہو لت ،انہیں لاہور جانے کی ضرورت نہیں۔ مقدمات کی بذ ر یعہ و یڈ یو لنک سماعت کی سہولت بھی ہو گی ر یو نیو کورٹ کیس منیجمنٹ کے ذ ر یعے نگرانی سے بروقت فیصلہ جات میں آسا نی ہو گی ان اقدامات کے مقصد عوام کے مقدمات کے حل میں کسی بھی قسم کے غیر ضروری التواء سے بچنا ہے۔ راولپنڈی ڈویژن میں 366 دہی مرکز مال اور 818 پٹوارسرکل فعال ہیں مینول ریکارڈ موضعوں کی کمپیوٹرائزیشن جاری، 2655 میں سے 2384کمپیوٹرائز ہیں راولپنڈی ڈویژن میں پٹواریوں کے 104 خالی نشستوں کو جلد ازجلد پر کیاجاۓ گا۔
