راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) گوجرخان پولیس کی کاروائی، کلہاڑیوں کے وار کرکے 02خواتین سمیت 06افراد کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کلہاڑیوں کے وار کرکے 02خواتین سمیت 06افراد کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم نصیر کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ زمین کے تنازعہ پر کلہاڑیوں اورڈنڈوں کے وار کرکے 06افراد کو زخمی کردیاتھا، واقعہ کا مقدمہ سال 2021تھانہ گوجرخان میں درج کیاگیا تھا، اشتہاری مجرم کے 06ساتھی قبل ازیں گرفتار کیے جاچکے ہیں، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ گرفتار اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، اشتہاری مجرمان اورانکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔
108