167

کلر سیداں کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کاروائی کا آغاز


کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کی ہدایت پر انچارج ٹریفک پولیس کلر سیداں انسپکٹر قاضی سعید رسول اور عمران نواب خان کی زیر نگرانی کلر سیداں شہر میں کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں متعدد موٹر سائیکلوں جن پر غیر نمونہ نمبر پلیٹس نصب ہیں یا بغیر نمبر پلیٹس ہیں کیخلاف بھی کارروائی کی گئی اور متعدد موٹر سائیکلوں کو تھانے بند کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کلر سیداں میں ٹریفک قوانین کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے اور قانون شکن ٹرانسپورٹروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا، روڈ حادثات کی روک تھام اور شاہراؤں پر روڈ یوزر ز کی جان و مال کا تحفظ کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس سے ہم غافل نہیں ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں