کلر سیداں ڈیری فارم سے ونڈا، کھل اور انجن چوری، مقدمہ درج

کلرسیداں ( نمائندہ پنڈی پوسٹ)  کلرسیداں ڈیری فارم سے ونڈا، کھل اور انجن چوری، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کلرسیداں کی حدود میں چوری کی واردات کے دوران نامعلوم ملزمان نے ڈیری فارم سے مویشیوں کا ونڈا، کھل اور دیگر سامان چوری کر لیا۔

بشارت علی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ اس نے سرصوبہ شاہ کے مقام پر ڈیری فارم قائم کر رکھا ہے جہاں آٹھ سے دس مال مویشی موجود ہیں۔

مدعی کے مطابق اس کی غیر موجودگی میں نامعلوم ملزمان نے ڈیری فارم سے کھل کی پانچ بوریاں، ونڈا کے پانچ توڑے اور ایک چھوٹا انجن چوری کر لیا۔ پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔