کلر سیداں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ

کلر سیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ کلر سیداں پولیس نے تھانہ کلر سیداں کی حدود میں ڈکیتی کی دو وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ عظیم حسن کو گرفتار کر لیا۔

ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے ستمبر 2024 میں مسماۃ محمودہ خانم سکنہ ممیام میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر پانچ لاکھ روپے مالیت کی پاکستانی کرنسی، دو ہزار برطانوی پونڈز اور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات جبکہ ڈکیتی کی دوسری واردات 11 فروری کی شب نئی آبادی چوکپنڈوری میں حسن اختر کے گھر میں کی تھی جہاں سے ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر پانچ لاکھ روپے کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے تھے

جس پر پولیس کے اے ایس آئی عدنان محمود نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگا لیا۔ پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ادھر پولیس نے دوران جسمانی ریمانڈ ملزم عظیم حسن کے قبضے سے گیارہ ہزار 500 روپے کی رقم، ہئیر ڈرائیر اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔