کلر سیداں پولیس کی بڑی کارروائی، چار منشیات فروش گرفتار، ساڑھے چھ کلو سے زائد چرس برآمد

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ کلر سیداں کے سب انسپکٹر (غازی) راجہ محمد سفیر نے مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چار منشیات فروشوں سے مجموعی طور پر 6 کلو 484 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

پولیس افیسر کے مطابق منشیات فروش زاہد عرف ٹھاک سکنہ نوتھیہ کے قبضے سے 1609 گرام، فضل ربی سکنہ اپر دیر حال مقیم روات سے 1650 گرام، حیدر علی سکنہ سوات سے 1625 گرام جبکہ ثاقب منظور سکنہ سلجور کے قبضے سے 1600 گرام چرس برآمد کر لی ہے۔