کلرسیداں ( نمائندہ پنڈی پوسٹ) سٹی ٹریفک پولیس تحصیل کلر سیداں کے وارڈن بلال اشرف کی بیٹی حوریہ بلال نے قرآن پاک حفظ کرنے کی عظیم سعادت حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس تحصیل کلر سیداں کے فرض شناس وارڈن بلال اشرف کی بیٹی حافظہ حوریہ بلال نے صرف دس سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کرنے کی عظیم سعادت حاصل کر لی ہے۔
حوریہ بلال نے اپنے عزم، محنت اور ایمان کے ساتھ اقراء روضۃ الاطفال سکول کلر سیداں میں قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔ ان کی اس کامیابی پر پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ہر طرف ان کی محنت و لگن کی تحسین کی جا رہی ہے۔
حافظہ حوریہ بلال کی کامیابی پر ان کے والد، سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈن بلال اشرف نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا اور اپنی بیٹی کے اس عظیم کارنامے کو اللہ کی طرف سے ایک انعام قرار دیا۔ اس کامیابی کی خوشی میں مختلف شخصیات نے ان کی بیٹی کو خراج تحسین پیش کیا اور مبارکباد پیش کی۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.