کلر سیداں میں جماعت اسلامی کا احتجاج، حکومت کو وارنن

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر بڑھتی ہوئی پٹرول کی قیمتوں اور قابض حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف پورے ملک میں مظاہرے کیے گئے

جماعت اسلامی کلرسیداں کے تحت جامع مسجد قرطبہ کے باہر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی کلرسیداں محمد توقیر اعوان نے کی جس میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام پر مظالم ڈھانے کے بجائے اپنی عیاشیوں کو ختم کرئے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو واپس پرانی قیمتوں پر لے کر جائے

اگر حکومت نے فی الفور ایسا نہیں کیا تو جماعت اسلامی عوامی طاقت سے اس فارم سینتالیس کی حکومت سے چلتا کر دے گی مظاہرہے میں جماعت کے ارکان کارکنان اور عام عوام نے بھرپور شرکت کی