189

کلرسیداں‘3اوباشوں کی 12 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی) ثاقب جاوید سکنہ کلر سیداں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں مستریوں کا کام کرتا ہوں اور گزشتہ روز میں کھڑی شریف گیا ہوا تھا جب گھر واپس آیا تو دیکھا کہ میرا بیٹا (م۔ع) جس کی عمر 12 برس ہے رو رہا تھا جب میں نے پوچھا کہ کیوں رو رہے ہو تو اس نے بتایا کہ تقریب ڈیڑھ بجے دن،سیداں والی مسجد کلر سیداں کے باہر کھڑا تھا کہ موٹر سائیکل پر سمیر،احمداور اعوان آ گئے اور سمیر نے مجھے کہا کہ تم ان کیساتھ جاؤجس پر میں ان کیساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا اور وہ طوطہ گاؤں دربار کے پاس لے گئے۔احمد نے کہا کہ تم پانچ سو روپے لو اور ہم دونوں کو بدفعلی کرنے دو اور جیسے ہی اعوان نے مجھے ننگا کرکے زیادتی کرنے کی کوشش کی تو میں نے شور مچانا شروع کر دیا جس پر وہ بھاگ گئے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں