کلر سیداں نئے ایس ایچ او کی تعینات کے باوجود علاقے میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔گزشتہ روز بھی نامعلوم ملزمان نے غریب کسان کی ایک عدد بکری اور دو بکرے چوری کر لئے۔خالد محمود سکنہ دھمالی نے پولیس کو بتایا کہ میں نے اپنی بکریاں چرانے کیلئے صبح کے وقت کھیتوں میں چھوڑیں اور خود کاموں میں مصروف ہو گیا۔ شام کے وقت وہ جب حسب معمول گھر واپس نہ آئیں تو مجھے تشویش ہوئی اور کھیتوں میں ادھر ادھر تلاش کیا مگر ان کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔ ادھر کلر سیداں کے مختلف علاقوں سے بھی متعدد لوگوں کی بکریاں اور بکرے چوری ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں مگر پولیس ملزمان کی گرفتاری میں کوئی دلچسپی نہیں دیکھا رہی۔ عوامی حلقوں نے مویشی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
