کلرسیداں پنجاب کالج کی طالبہ علینہ سفیر کی نمایاں کامیابی

کلر سیداں (یاسر ملک) کلرسیداں پنجاب کالج کی طالبہ علینہ سفیر کی نمایاں کامیابی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب گروپ آف کالجز کلرسیداں کی ہونہار طالبہ علینہ سفیر نے راولپنڈی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ (بارہویں جماعت) کے سالانہ امتحان میں 1055 نمبر حاصل کرتے ہوئے سائنس گروپ میں تحصیل کی پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔

علینہ سفیر ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر سفیر احمد کی صاحبزادی ہیں۔ اس سے قبل ان کی بڑی بہن علیزہ سفیر بھی اسی ادارے سے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرچکی ہیں، جس سے یہ کامیابی خاندان کی علمی روایت کو مزید تقویت ملی ہے۔

اس موقع پر پروفیسر سفیر احمد نے کہا کہ ان کامیابیوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے ساتھ ساتھ کالج انتظامیہ، پرنسپل محمد طارق، ماسٹر شفیق چوہدری اور دیگر اساتذہ کی محنت اور رہنمائی کا اہم کردار شامل ہے۔