کلرسیداں میں پتنگ بازی پر پابندی مذاق بن گئی، کیمی تار سے موٹر سائیکل سوار بال بال بچ گی

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں میں پتنگ بازی پر پابندی مذاق بن گئی، عوام کی جانیں داؤ پر،دھاتی تار نے موٹر سائیکل سوار کی کلچ کیبل کاٹ دی، موٹر سائیکل سوار بال بال بچا۔

تفصیلات کے مطابق کلرسیداں میں پتنگ بازی پر پابندی کے حکومتی دعوے مکمل طور پر بے نقاب ہو گئے، جبکہ کھلے عام کی جانے والی پتنگ بازی عوام کی جانوں سے کھیلنے کا ذریعہ بن گئی ہے۔ موہڑہ پھڈیال کے مقام پر ایک موٹر سائیکل سوار اس وقت المناک حادثے سے بال بال بچا جب پتنگ کی خطرناک دھاتی (کیمی) تار نے موٹر سائیکل کی کلچ کیبل کاٹ دی۔ چند لمحوں کی تاخیر کسی قیمتی جان کے ضیاع کا سبب بن سکتی تھی۔یہ واقعہ محکمہ پولیس ا کی نااہلی اور خاموشی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ پابندی کے باوجود کیمی تار کا سرِعام استعمال ثابت کرتا ہے کہ نہ قانون کا خوف باقی رہا ہے اور نہ ہی عملدرآمد کا کوئی نظام موجود ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری اور سخت کارروائی نہ کی گئی تو کسی بڑے سانحے کی ذمہ داری براہِ راست متعلقہ انتظامیہ پر عائد ہو گی۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پتنگ بازی اور کیمی تار کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے، ذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے اور محض بیانات کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں، ورنہ یہ غفلت ناقابلِ تلافی نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔