کلرسیداں میں معیاری تعلیم کی جانب اہم پیش رفت، العصر اسکول سسٹم کے نئے کیمپس کا افتتاح

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحصیل کلرسیداں میں العصر اسکول سسٹم کے نئے کیمپس کی افتتاحی تقریب نہایت شاندار اور پروقار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں معزز شخصیات، تعلیمی ماہرین، سماجی رہنماؤں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز حافظ ارسلان انور بھٹی کی پُرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ مولانا قاری غلام مجتبیٰ صاحب نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کر کے محفل کو معطر کیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ملائکہ طاہر، معلمہ العصر اسکول نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔
تقریب سے خطاب کرنے والوں میں پروفیسر وارث وحید، محمد توقیر اعوان (امیر جماعتِ اسلامی کلرسیداں زون)، حاجی ابرار حسین (سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں)، صداقت حسین گوندل (ڈسٹرکٹ منیجر غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی)، قاری قاسم الحق (پرنسپل دی ارقم اسکول بھلاکھر)، عبدالودود عامر (ڈائریکٹر العصر اسکول کلرسیداں) اور رسل خان بابر (سی ای او العصر اسکولز پاکستان) شامل تھے۔ مقررین نے معیاری تعلیم، کردار سازی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور العصر اسکول سسٹم کی کاوشوں کو سراہا۔
تقریب میں دیگر معزز مہمانوں میں عقیل الرحمن چشتی (سینئر معلم گورنمنٹ ہائی اسکول پھلینہ)، حاجی مشکور حسین (صدر انجمن تاجران پنڈی روڈ)، حاجی عبد القیوم، مداوت خان، محمد اصغر عباس یوسفزئی سینئر نائب صدر کلرسیداں پریس کلب ،حافظ عبد القدوس، تیمور بٹ، رضوان احمد، شاہدہ جاوید صاحبہ، نگہت رشید صاحبہ، حفیظۃ الرحمن صاحبہ، سمیرا جاوید صاحبہ، شمشاد قدوس صاحبہ، شجاعت خالد (ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام کلرسیداں)، مصور حسین قریشی (ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن پی ایس ایس پی اسکولز ضلع راولپنڈی)، اشرف جاوید (پروگرام آفیسر غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن)، ضمیر حسین، عاصم سلیم قریشی اور عمر طاہر شامل تھے۔
تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے العصر اسکول سسٹم کے نئے کیمپس کو علاقے میں تعلیمی ترقی کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا اور انتظامیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اہلیانِ علاقہ کی کثیر تعداد نے بھی اس تعلیمی اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔