کلرسیداں شہر میں دن دیہاڑے چوری کی واردات

کلر سیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں شہر میں دن دیہاڑے چوری کی واردات،بھکارنوں کے روپ میں چور خواتین سمیت ایک بچی نے معروف جیولری شاپ سے سات تولے کے طلائی زیورات پر مشتمل ہار سیٹ 35 لاکھ چوری کر لیا اور فرار ہو گئیں خواتین کے اس گروہ نے ایک ہی روز تین دوکانوں میں واردات کرنے کی کوشش کی دو میں ناکام رہیں تیسری میں پینتیس لاکھ مالیت کے زیورات چرا کر لے گئیں یہ خواتین پہلے چوک پنڈوری ایک جیولرز کے پاس گئیں سی سی ٹی وی کے مطابق یہ وہاں سے سامان چرانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارتی رہیں مگر ناکام رہیں اس کے بعد یہ مغل بازار کلرسیداں میں ایک جیولرز کے اس گئیں اور اسے نوز پن دکھانے کو کہا مگر وہاں موجود شخص نے انہیں دوکان سے نکال باہر کردیا پھر یہ قریب ہی مین بازار میں وسیم اعجاز بٹ کی دوکان میں دن کے ساڑھے دس بجے اس وقت داخل ہوئیں جب دوکان کے مالک وسیم اعجاز واش روم میں گئے ہوئے تھے ان کے دو اہلکار دوکان کے اندر موجود تھے دوکان کے باہر مسلح گارڈ بھی موجود تھا اس نے بھی انہیں روکا ایک خاتون اس کی گفتگو سنتی رہی دوسری وہاں موجود دو اہلکاروں کی جانب دیکھتی رہیں اور ایک خاتون نے ڈسپلے ریک کو کھول کر پل جھپکتے ہی وہاں سے سات تولے کا طلائی ہار سیٹ مالیتی پینتیس لاکھ چرا لیا اور دوکان سے نکل گئیں ان کے جانے کے بعد دوکاندار کو صورتحال معلوم ہوئی اور خواتین کی تمام واردات سی سی ٹی وی فوٹیجز میں محفوظ ہو گئی کلرسیداں پولیس نے وسیم اعجاز کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔