کلر سیداں (راجہ سعید)اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کے جج کی اسسٹنٹ کمشنر کیساتھ غیر مناسب رویے کیخلاف تحصیل کلر سیداں میں محکمہ مال کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی۔اس موقع پر ملازمین نے سیاہ پٹیاں باندھ کر پرامن طریقے سے اپنا احتجاج جاری رکھا۔احتجاج میں صدر انجمن پٹواریاں کلر سیداں چوہدری تنویر اختر، جنرل سیکرٹری مصطفی بابرجنجوعہ،گرداورخان بشیر خان اور دیگر نے احتجاج میں حصہ لیا۔صدر انجمن پٹواریاں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کی سطح پر حکومتی نمائندہ ہوتا ہے۔حکومتی نمائندوں کیساتھ ایسا سلوک کسی بھی طور قابل برداشت نہیں۔
201