کلر سیداں (راجہ سعید،نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کلر سیداں پولیس نے دکانوں کے تالے توڑ کر چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گروہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ مال اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ملزمان نے چند یوم قبل چوآ خالصہ میں ہونے والی چوری کی چار وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔ایس ایچ او کلر سیداں سب انسپکٹر سلطان قمر نے میڈیا کو بتایا کہ چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان شاہ فیصل اور علم خان کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے دوران تفتیش چوآ خالصہ میں ہونے والی چوری کی چار وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔ایس ایچ او کے مطابق ملزمان سے دوران تفتیش ایک لاکھ روپے کی مسروقہ رقم،پانچ عدد موبائل فونز،چھ پیکٹ سیگریٹس اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ملزمان رات کو دکانوں کے تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری کرتے تھے۔ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ادھر ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ نے کلر سیداں پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔