299

کلرسیداں،میڈیکل سٹورز پر ضروری ادویات کی قلت

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلر سیداں تحصیل کے بیشتر میڈیکل سٹورز پر ضروری ادویات ناپید ہو گئیں جس کی وجہ سے مریضوں کو ادویات کی خریداری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کلر سیداں کے بیشتر میڈیکل سٹور مالکان نے رابطہ پر بتایا کہ ڈسپرین ٹیبلٹس سمیت پینا ڈول ٹیبلٹس اور سیرپ،ٹمپرامین سیرپ اور پیرا سٹا مول ٹیبلٹس کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور جن کمپنیوں کی طرف سے ادویات فراہم کی جا رہی تھیں اب انہوں نے بھی معذرت کر لی ہے جس کی وجہ سے کاروبار بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ادویات کسی دوسرے فارمولے میں بھی دستیاب نہیں۔ادھر عوامی حلقوں نے روزمرہ کے استعمال کی ضروری ادویات کی قلت پیدا ہوجانے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض مفاد پرست عناصر حکومت اور فارما سیوٹیکل کی ملی بھگت سے مصنوعی قلت پیدا کر کے مال بنا رہے ہیں اور حکومت ایسے عناصر کو روکنے میں ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اگر چاہئے تو وہ اس بحران کو کنٹرول کر سکتی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں