کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)گزشتہ روز لکی مروت میں بارودی سرنگ پھٹنے سے شہید ہونے والے سپاہی راشد محمود آبائی گاؤں کلرسیداں پنڈ بینسو میں سپردخاک ۔تفصیلات کے مطابق لکی مروت بارودی سرنگ پھٹنے سے پاک آرمی کے کیپٹن سمیت سات فوجی شہیدہو گئے تھے
جن کا تعلق پاکستان کے مختلف علاقوں سے تھا شہداء میں سپاہی راشد محمود کا تعلق ضلع راولپنڈی کی تحصیل کلرسیداں سے تھا سپاہی راشد محمود گزشتہ بارہ سال سے پاک آرمی میں دفاع وطن کے لیے فرائض سرانجام دے رہے تھے ،
سپاہی راشد محمود کی میت آبائی گاؤں پہنچنے پر عوام کا جم غغیر امڈ آیا ۔شہید کو پورے فوج اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں پند بینسو میں سپردخاک کر دیا گیا اس موقع پر علاقہ بھر سے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔