133

کرکٹ میچوں پر آن لائن جوا کھیلنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ )نیشنل ٹی 20 میچوں کے دوران آن لائن جوا کھیلنے والا ملزم گرفتار،جوئے میں استعمال ہونے والے 02 موبائل فون برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اونیوٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نیشنل T20 سیریز میچوں کے دوران آن لائن جوا کھیلنے والے ملزم اسمعٰیل کو گرفتارکرلیا،ملزم سے جوئے میں استعمال ہونے والے 02 موبائل فون برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا،ایس ایچ اونیوٹاؤن نے بتایاکہ ملزم اسمٰعیل آن لائن ایپس پر جواء کھیلتا تھا،گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں