راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس نے ایف آئی اے آفس سے چوری شدہ رقم خوردبرد کرنے کے مقدمہ میں سابقہ ایس ایچ او تھانہ مندرہ یاسر محموداورڈرائیور ہیڈ کانسٹیبل اسد محمود کو گرفتار کر لیا ،زرائع کے مطابق پولیس نے ملزمان کو کچہری پیش کر کے ریمانڈ بھی حاصل کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ایام سے ایف آئی اے سے چوری ہونے والی رقم میں خرد برد کرنے والے تھانہ مندرہ پولیس کے ایس ایچ او اور ملازمان کے حوالے سے خبر زیر گردش تھی گزشتہ دنوں پولیس نے ریڈ کر کے ملزمان کے گھروں سے چوری شدہ رقم 06کروڑ57لاکھ روپے برآمد کرلیے
،مندرہ پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران ٹول پلازہ مندرہ پر ٹیوٹا کرولا گاڑی کو روکا اور چوری شدہ رقم برآمد کی تھی واقعہ کا مقدمہ تھانہ مندرہ میں درج کیا گیا جن میں سے اب تک 11 کروڑ36لاکھ روپے برآمد کیے گئے، دوران انکوائری یہ بات سامنے آئی کہ ملزم یاسر محمود (سابقہ ایس ایچ او تھانہ مندرہ) نے اپنے سرکاری ڈرائیور ہیڈ کانسٹیبل اسد محمود اور ایک پرائیوٹ شخص کے ساتھ ملکر برآمدہ رقم میں سے تقریباً10کروڑ روپے جوکہ مختلف کرنسی میں تھے چوری کر لیے جس پر ایف آئی اے کی مدعیت میں تھانہ مندرہ میں مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا
سی پی اوسید خالدہمدانی کے حکم پر ایس ایس آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر اور ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے ڈی ایس پی گوجر خان کے ساتھ ملکرایس ایچ او مندرہ اور ایس ایچ او گوجرخان کی مدد سے خصوصی ٹیم تشکیل دی اور واقعہ میں ملوث تیسرے ملزم کی گرفتاری بقایا ہے جس کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں ریڈ کر رہی ہے۔