کراچی: ڈکیت گروہ نے خاتون کو بے ہوش کر کے گھر کا صفایا کر دیا

کراچی: شہر قائد میں خواتین ڈاکوؤں کے ساتھ مل کر ڈکیت گروپ نے خاتون خانہ کو بے ہوشی کا انجکشن لگا کر گھر کا صفایا کر دیا۔

یہ واردات کورنگی غوث پاک روڈ پر واقع ایک گھر میں پیش آئی۔ ڈکیت گروپ تین ڈاکوؤں پر مشتمل تھا، جس میں دو خواتین بھی شامل تھیں۔ ڈکیت خواتین سامان فروخت کرنے کے بہانے گھر میں داخل ہوئیں۔زمان ٹاؤن تھانہ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون نے دستک پر دروازہ کھولا تو ایک خاتون سامان فروخت کرنے آئی تھی۔ مین نے خاتون کو اندر بلایا تو اس نے اپنی بیٹی کو فون کر کے مزید سامان لانے کا کہا۔

خاتون کے مطابق ڈکیت عورت کی بیٹی کے ساتھ ایک لڑکا بھی زبردستی گھر میں داخل ہو گیا اور اس نے مجھے بے ہوشی کا انجکشن لگا دیا۔ تاہم اس دوران مزاحمت کرنے پر اس نے میرا سر دیوار سے مار دیا اور میں بے ہوش ہو گئی۔

مقدمہ میں جو سامان لوٹا گیا اس کی تفصیل بھی درج ہے، جس کے مطابق ملزمان نے تجوری کھول کر 7 لاکھ روپے نکال لیے۔ اس کے علاوہ 15 پندرہ گرام کے دو سونے کے سیٹ، چار انگوٹھیاں اور موبائل فون بھی لوٹ کر لے گئے