84

کانسٹیبل کی نوکری کیلئے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی درخواستیں موصول

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ) اسلام آباد پولیس میں میٹرک تعلیمی قابلیت والی کانسٹیبل کی اسامیوں پر اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بھرتی ہونے پر مجبور ہو گئے۔کانسٹیبل کے عہدے کیلئے 31 بی ایس آنرز، 4 بی بی اے آنرز، 58 ایسوسی ایٹ انجینئرز بھرتی، 725 میٹرک پاس امیدواروں کو بھی کانسٹیبل کی بھرتی کیلئے کامیاب قرار دیا گیا، 63 اوپن میرٹ، سندھ رورل سے 84، سندھ اربن سے 60 امیدوار منتخب ہوئے۔خیبرپختونخوا سے 91 اور پنجاب سے 417 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا، 263 ایف ایس سی، 78 گریجویٹ، 399 انٹرمیڈیٹ، 16 ماسٹرز اور 02 ایم فل، ایم ایس کوالیفائیڈ منتخب ہوئے۔بلوچستان سے 45، فاٹا سے 23، گلگت بلتستان سے 8 اور آزاد کشمیر سے 16 امیدوار اگلے مرحلے کا حصہ ہوں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں