91

ڈھڈیال ‘گیس بندش کے خلاف شہریوں کا احتجاج

ڈھڈیال ( نمائندہ پنڈی پوسٹ)مولانا عبدالشکور نقشبندی کا ڈھڈیال چوک میں گیس بندش، مندرہ چکوال روڈ سست روی، ریلوے لائن کی بحالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔تفصیلات کے مطابق ملی یکجہتی کونسل کے سرکردہ رہنما مولانا عبد الشکور نقشبندی نے گذشتہ روز ڈھڈیال مین چوک میں احتجاجی مطاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈھڈیال میں گیس پریشر کمی کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اسے فوری طور پر پورا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مندرہ چکوال روڈ پر کام انتہائی سست روی کا شکار ہے جس سے حادثات رونما ہو رہے ہیں اسے جلد مکمل کرنے کے علاوہ چکوال سوہاوہ روڈ پر بھی کام شروع کیا جائے انہوں نے کہا کہ رمضان میں وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ان دونوں روڈ پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مولانا عبدالشکور نقشبندی نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے عوام سے کئے گئے وعدوں میں سے کسی ایک کو بھی پورا نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ کراچی میں ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو ناحق قتل کیا گیا ہے ان کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے ضلع چکوال میں مسلم لیگی ایم این اے اور ایم پی اے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے ووٹ لے کر اب عوام کو پوچھتے تک نہیں۔ اس موقع پر صاحبزادہ عبدالقدوس اور چوہدری خورشید علی بیگ نے بھی خطاب کیا۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں