راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گنجمنڈی پولیس کی اہم کاروائیاں،ڈکیتی کی واردات میں ملوث 03ملزمان اوربینک رابری معہ قتل کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار،مسروقہ رقم 75لاکھ روپے اورواردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس پی راول،ایس پی سی آئی اے،ایس ڈی پی اوسٹی، ایس ایچ اوگنجمنڈی اورانکی ٹیم نے دونوں وارداتوں میں ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اورہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا،تاجر سے ڈکیتی کی واردات میں ملوث 03ملزمان محمد اختر،محمد عثمان اورمحمد عمیر کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے سو فیصد مسروقہ رقم 70لاکھ روپے برآمد ہوئی، بینک رابری معہ قتل کی واردات میں ملوث ملزم ظہیراحمد کو گرفتارکرلیا، ملزم سے مسروقہ رقم 05لاکھ روپے برآمدہوئی،ملزم ظہیر نے نجی بینک میں رابری کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے سیکورٹی گارڈ عنصر کو زخمی کردیا تھا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفرعلی شاہ نے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سی پی اوعمر سعید ملک نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن غضنفر علی شاہ، ایس پی راول،ایس پی سی آئی اے،ایس ڈی پی اوسٹی،ایس ایچ اوگنجمنڈی اورانکی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
220