78

ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ٹیکسلا پولیس کی کاروائی،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار، وارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کی شناخت جہانزیب،شاکر اور ذبیع اللہ کے نام سے ہوئی،ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان کوشناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا ہے،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ شناخت پریڈ کے بعد برآمدگی کا تحرک کیاجائے گا، شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں