172

ڈڈیا ل‘محکمہ پبلک ہیلتھ اینڈانجینئر نگ کسی بڑے حادثے کا منتظر


ڈڈیال (ہارون مغل‘نمائندہ پنڈی پوسٹ)محکمہ پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئر نگ نے پانی کے نظام کی درستگی کے نام پر ڈڈیال شہر کو توڑ پھوڑ کر کے شہر کا نقشہ بگاڑ کر رکھ دیا تفصیلات کے مطابق ڈڈیال شہر میں محکمہ پبلک ہیلتھ و انجینئرنگ کے چہیتے ٹھیکدار نے مختلف ایریوں میں والز کی مینٹیننس کے دوران توڑ پھوڑ کر کے شہر کا نقشہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔آڑہ جٹاں،نزد گورنمنٹ ہائی سکول ڈڈیال اور دیگر ایریا جات میں کھلے مین ہولز موت کو دعوت دینے لگے ہیں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈڈیال کے عقب میں لنک سڑک کی توڑ پھوڑ کر کے تقریبا 4فٹ گہر ا گڑھا کھود ا اور بند کرنے کی زحمت تک نہ کی۔جس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں دشواری پیدا ہو رہی ہے بلکہ بڑا ٹریفک حادثہ رونما ہونے کے خدشات بھی موجود ہیں تاہم سڑک پر توڑ پھوڑ کر کے پانی کا پائپ نصب کرنے کے بعد سڑک پر صرف سیمنٹ، بجری و ریت لیپ کر دی گئی اور قومی خزانے کو بھاری پھکی دے دی گئی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ و انجینئرنگ اور ٹھیکدار نے گزشتہ آٹھ ماہ سے سڑکات پر کھدائی کر کے مین ہولز کھلے چھوڑ دیئے ہیں قومی خزانے کو لاکھوں کی پھکی دی جا رہی ہے جو ناقابل برداشت ہے ڈڈیال کے عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے اور ذمہ داران کو نہ صرف محکمانہ سزا دی جائے بلکہ قانونی کارروائی بھی کروائی جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں