ڈڈیال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحریک لبیک پاکستان آزادکشمیر کے تینوں ڈویژنز کا اجلاس زیر صدارت امیر تحریک لبیک پاکستان آزادکشمیر علامہ عبد الغفور تابانی کی زیر صدارت گزشتہ روز کوٹلی میں منعقد ہوا جس میں مرکزی ناظم اعلی تحریک لبیک پاکستان آزادکشمیر مفتی عبد الرءوف نظامی،سر پرست اعلی تحریک لبیک ڈویژن میرپور قاری مبارک علی،امیر تحریک لبیک ڈویژن میرپور پیر سید مراد علی شاہ،نائب امیر تحریک لبیک ڈویژن میرپور علامہ خورشید نقشبندی،ناظم اعلی تحریک لبیک ڈویژن میرپور ماسٹر محمد نجیب،نائب ناظم اعلی تحریک لبیک ڈویژن میرپور محمد سعد سلطانی،امیر ڈویژن مظفر آباد عبد القدوس،امیر ڈویژن پونچھ مفتی علامہ ارشاد،ناظم اعلی پونچھ ڈویژن علامہ رفاقت حسین نے شرکت کی اجلاس میں مرکزی امیر اور ناظم اعلی نے سختی سے ہدایات جاری کیں کہ تمام امیدواران کی درخواستیں اور تنظیم سازی کا ریکارڈ مورخہ 25فروری تک مرکز میں جمع کروائیں سیلکشن بورڈ تنظیم سازی کے ریکارڈ کی روشنی میں امیدواروں کو فائنل کریں گئے ہر ضلعے کے امیدواروں کی درخواست کے ساتھ یوسی تک ریکارڈ بھی بھیجا جائے گا اس لیے مورخہ25فروری تک ہر صورت میں تنظیم سازی کا ریکارڈ اور امیدواروں کی درخواستیں ڈویژن لے کر مرکز کو پہنچائے الیکشن کی رجسٹریشن کی ڈیمانڈ کے متعلق بھی فیصلہ کیا گیا تمام ضلعی امراء کو تحریری طور پر لکھ کر بھیج دیا گیا اور تمام ڈویژنز نے ضلعی امراء اور ناظم اعلی کے اجلاس طلب کر لیے ہیں اور تمام ریکارڈ ساتھ لانے کو تحریری طور پر احکامات صادر کر دیے گئے ہیں مرکزی امیر تحریک لبیک آزادکشمیر علامہ عبد الغفور تابانی نے ڈویژنز کے ذمہ داروں کو یہ بھی حکم دیا کہ خود تحصیلوں اور یوسیوں تک وزٹ کریں اور دفاتر اور کام کی جانچ پڑتال کریں یہ اجلاس 6گھنٹے سے زائد جاری رہا آخر میں مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان جگر گوشہ امیر المجاہدین صاحبزادہ سعد حسین رضوی جو 22مارچ سے آزادکشمیر کے ڈویژن پونچھ سے دورہ شروع کر رہے ہیں ان کے شاندار استقبال کے بارے میں بھی فیصلے کیے گئے اور مرکزی امیر تحریک لبیک آزادکشمیر علامہ عبد الغفور تابانی نے ہدایات جاری کیں کہ آج ہی سے تشہیری مہم شروع کر دیں تمام سماجی شخصیات مشائخ عظام ،وکلاء صاحبان،ڈاکٹر صاحبان کو شرکت کی دعوت دیں اجلاس میں سخت قسم کے فیصلے کیے گئے ہیں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ اگر کوئی ذمہ دار اگر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتا تو اس سے جواب طلب کریں اگر معقول جواب نہ ملے تو شوکاز نوٹس جاری کر کے ذمہ داری سے الگ کر کے قائمقام نائبین مقرر کریں اب مزید وقت نہیں دیا جا سکتا کیونکہ الیکشن کمشنر کے پاس مقررہ وقت کے اندر اندر مطلوبہ کواءف جمع کروانے ہیں نئے رکنیت فارم پر ترتیب کے مطابق تنظیم سازی کی جائے اس کے علاوہ کسی قسم کا کوئی بھی فارم جس پر رکنیت حاصل کی جائے گی اس کا تحریک لبیک سے کوئی تعلق نہیں ہو گاجنہوں نے پرانے فارموں پر رکنیت لی ہے تحصیل امیر ان کی ریکارڈ کی روشنی میں نئے فارم پر رکنیت جاری کریں دستو اور منشور سے ہٹ کر جو بھی کام کرے گا وہ تحریک کا مخلص نہیں ہے بلکہ تحریک کو نقصان پہنچانے کا زمہ دار سمجھا جائے گا اجلاس پیر سید مراد علی شاہ کی دعاکے ساتھ رات ساڑھے بارہ بجے اختتام پذیر ہوا۔
237