230

ڈڈیال میں آئے روز چوری کی وارداتیں


ڈڈیال(ہارون مغلٗ نمائندہ پنڈی پوسٹ)چوری کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا آئے روز چوری کی وارداتیں رونما ہو رہی ہیں شہری عدم تحفظ کا شکار تفصیلات کے مطابق ڈڈیال شہر میں آئے روز چوری کی وارداتوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔گزشتہ روز بھی چوروں کاڈڈیال شہر سیکٹر A1 کے رہائشی خضر اقبال آف آڑہ جٹاں کے گھر کا پھیرا‘چور06 تولے سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اس سے قبل بھی ڈڈیال شہر میں چوری کی کی وارداتیں رونما ہو چکی ہیں شہری شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں شہریوں کا کہنا ہے ڈڈیال میں آئے روز چوری کی وارداتیں رونما ہو رہی ہیں تھانہ پولیس ڈڈیال بھی لمبی تان کر سوئی ہوئی ہے اس سے قبل بھی کئی چوری کی وارداتیں رونما ہو چکی ہیں جن کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا ہے جس سے ہم کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں نے آئی جی آزادکشمیر اور ڈی آئی جی میرپور سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور اس کا نوٹس لیا جائے اور شہر میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ہم پرسکون زندگی گزار سکیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں