182

ڈڈیال لاک ڈاون میں قبضہ مافیا متحرک


ڈڈیال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحصیل ڈڈیال کا نواحی علاقہ نیوٹاون سیاکھ قبضہ مافیا کی آمجگاہ بن گیاMDHA کی حدود اور ساتھ جنگلات کی جگہ پہ قبضہ مافیاء کی زد میں اہلیان نیوٹاون سیاکھ سخت پریشانی اور ازیت کا شکار متاثرین منگلاء ڈیم کیلئے بنایا گیا نیو ٹاون سیاکھ غیر متاثرین کے نرغے میں محکمہ جنگلات بھی ملی بھگت سے خاموش محکمہ جنگلات کے علم میں ہونے کہ باوجود خاموشی لمحہ فکریہ ہے اہلیان نیوٹاون سیاکھ نے ایک میٹینگ کا انعقاد کیا جس میں نیوٹاون کی جگہ پہ قبضہ پہ شدید تحفظات کا اظہار کیا اور MDHA اور محکمہ جنگلات سے اپیل کی کہ وہ اس قبضہ کیخلاف فوری قانونی کاروائی کریں ہم جو متاثرین منگلاء ڈیم ہیں ہمیں ابھی تک اضافی کنبہ جات کہ پلاٹ تک نہیں دئیے گئے اور جبکہ یہاں پہ قبضہ مافیاء متحرک ہے قبضہ مافیاء کو محکمہ جنگلات کی آشیر باد حاصل ہے اور MDHA بھی کوئی قانونی کاروائی بھی نہیں کر رہا آندھیر نگری مچی ہوئی ہے جسکا دل چاہا وہ قبضہ کر رہا ہے ہم نیو ٹاون کے رہائشی ہیں اور دوسرے گاؤں کے افراد جو کہ قبضہ کر کے یہاں جانوروں کا فارم بنا رہے ہیں ہمیں شدید تحفظات ہیں اہلیان نیو ٹاون سیاکھ نے اس قبضہ کیخلاف ڈائریکٹر جنرل منگلا ڈیم ہاوسنگ اتھارٹی اور DFO جنگلات سے اس قبضہ کیخلاف فوری قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا اور مزید مقامی انتظامیہ SDM ڈڈیال سے بھی مطالبہ کیا ہے فوری طور پر قبضہ مافیاء کیخلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں