ڈڈیال تحصیلدار سیماب ہمراہ نفری ڈڈیال شہر زمان چوک اور مختلف مقامات پر ایس او پیز کہ حوالہ سے چیکنگ متعدد کو جرمانے اور سخت ورننگ جاری تفصیلات کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف تحصیلدار سیماب اسلم ہمراہ نفری کاروائی کرتے ہوئے 8 دوکانوں کو سیل کر دیا اور متعدد کو جرمانے اس موقع پر تحصیلدار ڈڈیال سیماب اسلم نے کہا کورونا وائرس ضلع میرپور خطرناک صورتحال اختیار کر چکا ہے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور قانونی کاروائی بھی کی جاے گی تحصیلدار ڈڈیال سیماب اسلم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم اپنی طرف سے بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ ایس او پی پر عملدرآمد سو فیصد یقینی بنائیں اس کے لیے دوکاندار اور عوام ہمارے ساتھ تعاون کریں اور جو حفاظتی طریقے بتائے گئے ہیں ان پر مکمل عمل کریں تاکہ کروناء وائرس کے پھیلاؤ کو کم کیا جا سکیں۔۔
182