ڈڈیال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈڈیال میں آئے روز چوری کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل ڈڈیال چوروں کی آماجگاہ بن گئی ہے پرانے بلدیہ آفس کے نزدیک چوری کی واردات چور دوکان کے تالے توڑ کر نقدی لے کر فرار ہو گئے ڈڈیال شہر میں کوئی دن ایسا نہیں ہوتا ہے جس دن ایک عدد چوری کی واردات رونما نہ ہو شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈڈیال کو چوروں نے اپنی آماجگاہ بنا لیا ہے اس سے قبل بھی چوری کی بہت سی وارداتیں رونما ہو چکی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں ہمارا اپنے گھروں سے باہر نکلنا بھی محال ہو گیا ہے صرف آدھے گھنٹے کے لیے گھروں سے باہر جائیں تو جب واپس آتے ہیں تو چور اپنا کام تمام کر کے چلے جاتے ہیں ڈڈیال میں آئے روز چوری کی وارداتیں تھانہ پولیس ڈڈیال کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے چوری میں کون سے لوگ ملوث ہیں کوئی پتہ نہیں ہے شہریوں نے ایک بار پھر آئی جی آزادکشمیر،ڈی آئی جی میرپور اور ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ہمارے حال پر رحم کیا جائے ڈڈیال میں آئے روز چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ ہم پرسکون زندگی گزار سکیں کیونکہ ان چوروں نے ہمارا جینا بالکل محال کر رکھا ہے۔
248