122

ڈپٹی کمشنر کا موضع بگا میانہ میں ڈیجیٹل گرداوری کے عمل کا جائزہ

روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے ساگری موضع بگا میانا کا دورہ کیا اور ڈیجیٹل گرداوری کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عثمان اشرف اور اسسٹنٹ کمشنر صدر راولپنڈی خضر حیات بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو ڈیجیٹل گرداوری کا عملی مظاہرہ کرکے بھی دیکھایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا کہ محکمہ مال کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہا ہے تاکہ زمین کے ریکارڈ کا عمل اور اس کی پیمائش کے طریقہ کار کو آسان اور محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہمیشہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے تمام دوسرے صوبوں کے لئے ایک مثال قائم کی ہے اور ڈیجیٹل گرداوری بھی اسی کی ایک مثال ہے اور اس طریقہ کار کے استعمال سے زمینوں کے ریکارڈ اور ان کی پیمائش کے عمل کو سہل اور آسان بنا دیا گیا جس سے عام شہریوں کو فائدہ ہو گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں