مانکیالہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں روڈ ڈی ایچ اے میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ۔موٹرسائیکل سوار کا تعلق ساگری مجید آباد سے بتایا جارہا ہے تفصیلات کے مطابق کلرسیداں روڈ پر واقع ڈی ایچ اے میں ڈمپر ڈرائیور نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا ذرائع کے مطابق نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جاں بحق نوجوان میٹرک کا طالبعلم اور شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی
342