مری(محمد احمد،نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور جملہ فورمز تحصیل مری کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر پنجاب آرٹس کونسل مری میں محسن ملت سیمینار کے عنوان سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا،تقریب کے پہلے سیشن کی صدارت خطہ کوہسار مری کے معروف عالم دین سید رضا المصطفی شاہ بخاری نے کی جبکہ مہمان خصوصی مرکزی نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم تھے،منہاج القرآن ویمن لیگ کی نمائندگی مرکزی نائب صدر محترمہ راضیہ نوید جب کہ پاکستان عوامی تحریک کی نمائندگی کرتے ہوئے ضلع راولپنڈی کے صدر اظہر محمود اعوان اور تحریک منہاج القرآن ضلع راولپنڈی کے نائب صدر محمد یحی اور پاکستان عوامی تحریک میٹروپولیٹن کے صدر راجہ اظہر محمود نے خصوصی شرکت کی مری سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معروف علمی و سیاسی اور سماجی شخصیات علامہ شفیق الرحمن ہاشمی، صاحبزادہ تسنیم چشتی، صوفی مسکین عباسی، محمد ظہراب عباسی،حکیم محمد اجمل قادری، پاکستان سنی تحریک کے صدر محمد وقاص عباسی، جنرل سیکرٹری محمد راحیل خان قادری نے شرکت کی، سیاسی و سماجی شخصیت،رہنماء پاکستان عوامی تحریک امجد عباسی نے ہمشیرہ محترمہ کی وفات کے باوجود مختصر وقت کے لئے شرکت کی،سمینار کا آغاز بلبل کوہسار، و صدر منہاج نعت کونسل مری قاری طاہر محمود علوی کی دلنشیں آواز سے تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا،نقابت کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل مری احمد علوی نے محسن ملت سیمینار میں شرکت کرنے والے معزز مہمانان گرامی اور شرکاء کو ویلکم کیا،اس موقع پر قومی ترانہ با ادب طریقے سے پڑھا گیا،سمینار سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا تحریک منہاج القرآن تحصیل مری کے تمام عہدیداران و کارکنان کو مبارکباد دی اور کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق دین کے تمام شعبوں میں تجدیدی خدمات سر انجام دیں انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کا مشن پوری دنیا میں تعلیم و تربیت اور امن و محبت کی علامت بن چکا ہے، منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نائب صدر راضیہ نوید نے منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل مری کو دعوتی و تنظیمی سرگرمیوں کو شاندار طریقوں سے جاری رکھنے پر مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے معاشرے میں خواتین کو اہم رول دینے کے لیے ناقابل فراموش خدمات سر انجام دیں جس کے نتیجے میں اس وقت دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے پلیٹ فارم پر خواتین اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں، پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے صدر اظہر محمود اعوان نے کہا کہ جہاں دیگر شعبوں میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تاریخ خدمات ہیں وہاں انہوں نے پاکستان میں مروجہ سیاسی نظام کی تطہیر کے لیے ناقابل فراموش خدمات سر انجام دیں انہوں نے وطن عزیز کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے مروجہ نظام کی خرابیوں کو اجاگر کرکے عوام کو براہ راست اقتدار میں شریک کرنے کا منصوبہ پیش کیا اس موقع پر وطن عزیز میں مصطفوی نظام اور اسلام کی سربلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
183