205

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل زخمی

راولپنڈی(نمائدہ پنڈی پوسٹ )تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ، فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل عدیل زخمی، ہسپتال منتقل،کانسٹیبل عدیل ڈیوٹی کے بعد جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں کو واردات کرتے دیکھ کر روکنے کی کوشش کی۔تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل عدیل ڈیوٹی کے بعد جا رہا تھا کہ تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں ڈاکوؤں کو واردات کرتے دیکھ کر روکنے کی کوشش کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کانسٹیبل عدیل زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر موجود ہیں، فرار ڈاکؤوں کی تلاش کے لئے سرچنگ کی جا رہی ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں