بیول (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی خصوصی ہدایت پر نائب تحصیلدار گوجرخان کا دورہ بیول،تمام کریانہ سٹور کا وزٹ کیا .تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان میڈم زیب النساء کی خصوصی ہدایت پر نائب تحصیلدار و پرائس مجسٹریٹ چوہدری اشفاق نے بیول بازار کا دورہ کیا اس دوران تمام کریانہ سٹور پر جاکر چینی کے ریٹ چیک کیے اور دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ چینی سرکاری ریٹ 90 روپے فی کلو فروخت کی جائے جو بھی دکاندار سرکاری ریٹ سے تجاوز کرئے گا اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی
211